سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے سرائے عالمگیر شہر میں صفائی کی صورتحال اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کر کے میونسپل سٹاف کی کارکردگی چیک کی اور صفائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اے سی سرائے عالمگیر نے کہا کہ مون سون کے پیش نظر نالوں کی بروقت صفائی اور نکاسی آب کا مؤثر انتظام شہریوں کی سہولت کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نaے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ نالوں کی مکمل صفائی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔





