کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے سول ہسپتال کوٹلہ کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات، اسٹاف کی حاضری، ادویات کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ہسپتال کا عملہ ڈیوٹی پر موجود پایا گیا، مریضوں کے لیے ضروری ادویات دستیاب تھیں اور صفائی کی صورتحال تسلی بخش قرار دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔





