نومبر 4, 2026

میاں طارق محمود کی حمزہ شہباز سے اہم ملاقات، علاقائی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

ڈنگہ (نامہ نگار) میاں طارق محمود کی حمزہ شہباز سے اہم ملاقات، علاقائی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال۔ سابق صوبائی وزیرِ پنجاب، سینیئر پارلیمنٹیرین اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں طارق محمود نے اپنے صاحبزادگان میاں شیر افگن اور میاں طاہر محمود کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب سمیت علاقائی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حلقے کو درپیش مسائل اور عوامی مشکلات کے حل کے حوالے سے بھی مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ ملاقات کے دوران باہمی مشاورت، عوامی مسائل کے حل اور پارٹی سطح پر رابطوں کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔