جون 1, 2026

تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے ایک منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ بردار رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، آدھا کلو سے زائد چرس اور 1 عدد پسٹل 30 بور برآمد

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کامنشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایک منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ برداررنگے ہاتھوں گرفتار، آدھا کلوسے زاہدچرس،1عدد پسٹل30بوربرآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرمحمد اخترگجر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتےہوئےمنشیات فروش ارحم ولد چوہدری عادل قوم جٹ سکنہ اورنگ آباد سرائے عالمگیرکو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے580 گرام چرس برآمدکی جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم محمد سعد ولد نوید ارشد قوم مغل سکنہ اورنگ آباد سرائے عالمگیرکو گرفتار کر کے پسٹل30بور برآمدکرلیااوردونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور ناجائزاسلحہ بردارمعاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔