نومبر 4, 2026

سرائے عالمگیر ؛ خان عبدالواحد کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مختلف شخصیات کی مبارکباد

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ہر دلعزیز نوجوان شخصیات چوہدری عرفان احمد چک نتھہ، چوہدری خرم شہزاد اور چوہدری عثمان علی نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجمن تاجران رجسٹرڈ سرائے عالمگیر خان عبدالواحد خان (پیپسی ایجنسی والے) کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ خان عبدالواحد خان جیسے نیک دل اور خداترس انسان کو حج کی سعادت حاصل ہونا نہ صرف ان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ علاقہ سرائے عالمگیر کے لیے بھی ایک خوشی کا مقام ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا حج قبول فرمائے اور سلامت رکھے۔