نومبر 4, 2026

سرائے عالمگیر میں مسلسل تیز بارش کا سلسلہ جاری ، تین مختلف گھروں کی دیواریں اور چھتیں گر گئیں

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیرلگاتار شدید بارش ہر چیز کو بہالے گئی سرائے عالمگیر میں مسلسل تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے تین مختلف گھروں کے مکانوں دیوار اور چھت گر گئیں تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیرمیں تیسرے روز سے جاری مسلسل بارش کی تباہی سرائے عالمگیر بیسہ خورد نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے مکان کی دیوار اور چھت بھی گر گئی، مسجد کی دیوار بھی گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. نشیبی علاقے زیر آب، مین جی ٹی روڈ پر ساڑے تین فٹ پانی جمع شدید بارش سے دوکانوں اور گھروں میں پانی چلا گیا۔سڑکوں پر پانی کی وجہ سے ٹریفک کی آمد دو رفت میں مشکلات شدید بارش کے باعث بازار میں کئی فٹ پانی جمع ہو گیاشدید گرمی اور حبس کے بعد شہر میں بادل کھل کر برسنے لگےسرائے عالمگیرنواحی علاقے بیسہ، بلانی،جگوہیڈ اور
شکریلہ کھوہار ، پوران میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری سرائےعالمگیرشہر اور گردونواح ٹھنڈی ہوا کے ساتھ تیز بارش جاری