نومبر 4, 2026

منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کامون سون بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا اچانک دورہ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے منڈی بہاوالدین میں رات گئے سے جاری مون سون بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے پانی کے نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا اور مشینری سمیت ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ مون سون کے دوران سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی پلان پہلے ہی تیار کیا گیا ہے، ایم سیز اور ضلع کونسل کے افسران و عملہ رات سے ہی برساتی نالوں، سیوریج لائنوں، نالیوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ اور شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنا رہے ہیں۔. ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکر مشینوں، ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے نکاسی آب کے عمل کو مزید تیز کر کے سینی ٹیشن، چھوٹی اور بڑی سوریج لائنوں، ڈرینز کی صفائی اور بلاک سیوریج لائنیں جلد سے جلد کھولی جائیں تا کہ بارش کے پانی اور گندگی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات فوری طور پر ختم کی جاسکیں۔