سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد نے جامعہ مسجد رضوان الحق جی ٹی روڈ کریالہ سرائے عالمگیر میں”کھلی کچہری”کا انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد نےایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیرامیر عباس چدھڑکے ہمراہ نماز جمعہ کے بعدعلاقہ تھانہ صدر سرائے عالمگیرکی جامعہ مسجدرضوان الحق جی ٹی روڈ کریالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنےاور موقعہ پر ہی شہریوں کی فوری داد رسی کو یقینی بنایا۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل نے تمام سائلین کو یقین دلایا آئی جی صاحب پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے ویژن اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت کے مطابق آپ کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔نیز DSPسرائے عالمگیر کھلی کچہری کے بعد عام عوام میں گھل مل گئے اورعوام کاپولیس پر اعتماد بحال کرنے کے لیے قلیدی کردار ادا کیا۔





