اپریل 29, 2024

پاکستانی امریکن عدیل منگی کے امریکا کا پہلا مسلم جج بننے میں نئی مشکل درپیش

پاکستانی امریکن عدیل منگی کو امریکا کا پہلا مسلم اپیلز کورٹ جج بننے میں نئی مشکل درپیش آگئی ہے۔نیواڈا کی ڈیموکریٹ سینیٹر جیکی روزن نے عدیل منگی کی مخالفت میں ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے، دو ڈیموکریٹ سینیٹرز پہلے ہی عدیل منگی کی توثیق کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔امریکی صدر بائیڈن نے پاکستانی امریکن نامور وکیل عدیل منگی کو تھرڈ اپیلز کورٹ کا جج نامزد کیا تھا۔ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں کی برتری حاصل ہے تاہم ڈیموکریٹ سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماستو اور ڈیموکریٹک سینیٹر جو منچین نے عدیل منگی کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کردیا تھادوسری جانب ریپبلکن سینیٹرز نے پہلے ہی عدیل منگی کی مخالفت کا اعلان کردیا تھا اس لیے سینیٹ سے عدیل منگی کی توثیق انتہائی مشکل ہوگئی ہے۔