مئی 14, 2024

چوہدری رب نواز آف لونگوکی مراڑیاں شریف میں پیر محمد عثمان افضل قادری سے ملاقات،پیر محمد افضل قادری کی رحلت پر اظہار تعزیت

ڈنگہ(نامہ نگار)لونگو کی معروف سماجی شخصیت چوہدری رب نواز نے گذشتہ روز مراڑیاں شریف میں پیر محمد عثمان افضل قادری سے ملاقات کی۔چوہدری رب نواز نے پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری کی رحلت پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بے شمار دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر چوہدری رب نواز نے پیر محمد افضل قادری کے درجات کی بلندی کے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔