ڈویژن گجرات کے تمام کالجز نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں کامیاب کروایا، کبھی فراموش نہیں کریں گے
ان شاءاللہ اساتذہ برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، کالج کمیونٹی کے حقوق کی خاطر ڈٹ کر کھڑے ہیں: نو منتخب صدر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈویژن گجرات
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈویژن گجرات نو منتخب صدر پروفیسر سید افتخار علی شاہ نے کہا کہ مجھے اور میرے پینل کو پروفیسر برادری نے واضح برتری دلوائی ہے۔ اس پر میں ڈویژن بھر کے تمام پروفیسرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ضلع گجرات ، ضلع منڈی بہاؤالدین ، ضلع حافظ آباد اور ضلع وزیر آباد کے تمام مرد و خواتین پروفیسرز اور لیکچرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ اساتذہ کرام کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ اس سلسلے میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا کر اپنی زمہ داریاں پوری کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوری روایات کے پاس دار اور آمین رہتے ہوئے جہد مسلسل پہ یقین رکھتے ہیں۔میرے پینل میں شامل لوکل یونٹ اور ڈویژنل قائدین اساتذہ کرام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے واضح اور مقصدیت سے بھرپور لائحہ عمل رکھتے ہیں۔حلف برادری کی تقریب کے فوری بعد ہم میدان عمل میں سرگرم دکھائی دیں گے اور انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کی پاسداری اور تکمیل کی بھرپور جدوجہد شروع کریں گے۔





