گلیانہ ( انصر فاروق مغل) عالم شریف ویلفیٸر کے زیر انتظام 8 سلائی سنٹرز کے 6 ماہ کے کورس کی تکمیل کے موقع پر پر وقار شاندار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جن سنٹر نے کورسز کی تکمیل کی ان میں ٹھوٹھہ رائے بہادر، رڑیالہ ،سدکال ،گلیانہ، چیچیچاں، سہنہ ،چک لشکری، گھرکو ،ویرووال شامل ہیں ،مسز ڈاکٹر اقبال علوی ، نے نہایت ہی احسن انداز میں رمضان المبارک کے بعد اپنی زندگی کے شب وروز گزارنے کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی عبادات کو پورا سال اپنے اوپر نافذ کرنا چائیے اور تقوی اور پرہیز گاری کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہیے پروگرام کی دیگر مقررین نے ہنر مند خواتین کے معاشرے میں اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہنر مند خواتین کی معاشرے میں بہت زیادہ افادیت ہے تقریب تقسیم انعامات میں علاقہ کے معززین جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ان میں نمایاں طور پر پروفیسر ڈاکٹر حافظ علامہ نوید اقبال خطیب مرکزی جامع مسجد عید گاہ کھاریاں، سیٹھ اکرام رضا مرکزی راہنما مرکزی مسلم لیگ، و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 27،سید محمد شاہ چیف ایگزیکٹو النور موبائل اینڈ الیکٹرانکس بھدر،حاجی نعیم اقبال چئیرمین پریس کلب گلیانہ و ڈائریکٹر گرین لینڈ رئیل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپر گرینڈ سٹی،تھانہ گلیانہ کے اسجد علی مرزا محرر ،اے ایس آئی مدثر اقبال، اصف علی سید لقمان، صفدر حسین، آصف حسین عطاری جنرل سیکرٹری گلیانہ پریس کلب، چوہدری محمد مصدق عزیز صدر انجمن بہبودی مریضاں گورنمنٹ فضل داد میٹرنٹی ہوم کوٹلی بجاڑ وسابق صدر پریس کلب گلیانہ ،ڈاکٹر انصر فاروق مغل چئیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات، سید ذوالفقار علی شاہ بانی امید سحر ویلفیئر سوسائٹی بھدر، چوہدری مدثر اقبال سابق جنرل کونسلر جنڈ شریف، مولانا غلام مرتضٰی باغانوالہ، حامد قریشی چیف ایگزیکٹو سمائلنگ ورلڈ حافظ محمد امیتاز صدر الاقصی ویلفیئر سوسائٹی سرائے عالمگیر نے شرکت کی اور کورسز تکمیل کرنے پر طالبات کو انعامات تقسیم کیے معزز مہمانوں کا صدر خدمت کمیٹی ضلع گجرات محمد سجاد ڈار ،حافظ خزیفہ بشیر ،عدنان سعید نے والہانہ استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کئیے پروگرام کی خاص بات کہ محض چھ ماہ کے قلیل عرصے میں خواتین نے تھیوری و پریکٹیکل کے بعد اس قابل ہو گئیں کہ وہ مکمل طور پر کٹنگ ،سٹیچنگ ،ڈیزائننگ کی ماہر ٹیلر ہو گئیں انہوں نے اپنے اپنے سٹالز پر اس کی باقاعدہ طور پر اپنا کام بھی آویزاں کر رکھا تھا معزز مہمانوں نے ان کے سٹالز کا بغور جائزہ لیا اور ان کے کام کی دل کھول کر تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر علامہ حافظ نوید اقبال، سید محمد شاہ فیصل شیخ صدر گلیانہ پریس کلب ، سیٹھ اکرام رضا نے بھی خطاب کیا سیٹھ اکرام رضا مرکزی راہنما مرکزی مسلم لیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کمیٹی ضلع گجرات کے کاموں کے معترف ہیں کہ وہ معاشرے میں خواتین کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس وقت حقیقی معنوں میں خدمت کمیٹی عالم شریف ویلفیئر کے ساتھ مل کر خواتین کو سلائی سنٹرز کے ذریعے بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں پروگرام میں بچیوں نے فلسطین کے بارے میں بھی نظم پڑھی،اور خوب داد وصول کی کورس مکمل کرنے والی بچیوں کو تعلیم نسواں کتاب تحفہ دی گئی جبکہ مستحق بچیوں کو سلائی مشینیں بھی گفٹ کی گئیں پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے لئے پرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا



