منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر محمد افضل، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عظمیٰ مظہروڑائچ، ڈرگ انسپکٹرز عطا المصطفیٰ، اورنگزیب، صداقت، ممبرز کمیٹی میڈیسن ڈاکٹر کفایت رسول، ڈاکٹر ارشد تنویر سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کل 16 میڈیکل سٹورز مالکان کے کیسز پیش کئے گئے۔ جن پر بغیر لائسنس، بغیر وارنٹی، زائدالمیعاد، غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے اور ادویات کا ریکارڈ نہ رکھنے وغیرہ جیسے الزامات تھے۔ اجلاس میں تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا فرداً فرداً موقع دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے 4 میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے، 3 میڈیکل سٹورز مالکان کو وراننگ، 6 میڈیکل سٹورز کو ڈی سیل کرنے، 2 میڈیکل سٹورز کو ری وزٹ کرنے اور ایک میڈیکل سٹور کا لائسنس کینسل کرنے کاحکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے واضح کیا کہ کوالیفائیڈ شخص کے بغیر میڈیکل سٹور یا کلینک کام نہیں کر سکتا۔ میڈیکل سٹور مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ حساس ادویات کو ریفریجریٹر میں محفوظ کریں اور وہ ادویات کی خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ اور وارنٹی ضرور رکھیں۔ کسی میڈیکل سٹور پر زائد المیعاد ادویات نہیں ہونی چاہئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری بلا تفریق کاروائی کریں۔





