اپریل 19, 2026

کھاریاں: اتم چوک پر دو ٹریکٹروں کے درمیان ریس، بے قابو ٹریکٹر الحسینی اسٹیل ورکس میں جا گھسا ، ہزاروں کا نقصان

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) اتم چوک میں دو ٹریکٹروں کے درمیان ریس کے دوران ایک ٹریکٹر بے قابو ہو کر الحسینی اسٹیل ورکس میں جا گھسا۔ حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اسٹیل ورکس کو ہزاروں روپے کا مالی نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں ٹریکٹر تیز رفتاری سے مقابلہ کر رہے تھے کہ اچانک ایک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور سڑک کے کنارے واقع الحسینی اسٹیل ورکس سے ٹکرا گیا۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کیں۔