کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) علامہ قاری انعام اللہ جلالی، سابق صدر جماعت جلالیہ ضلع جہلم کی ختمِ دسویں کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں قبلہ عالم شیخ الحدیث مفتی ڈاکٹر حضرت پیر سید محمد نوید الحسن شاہ صاحب مشہدی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف اور سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر پیر سید محمد نوید الحسن شاہ صاحب نے قاری انعام اللہ جلالی مرحوم کے بچوں سے تعزیت کی، محفلِ پاک میں خصوصی دعا فرمائی اور قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

تقریب میں جماعت جلالیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی، مرکز سیکرٹری اطلاعات حافظ لیاقت علی جلالی، مولانا اختر نورانی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ ضلع گجرات، مولانا اویس جلالی جوائنٹ سیکرٹری ضلع گجرات، انجینیئر محمد اطلس کریم جلالی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ ضلع میرپور سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ ضلع جہلم اور ضلع گجرات کے علمائے کرام نے بھی شرکت کی اور قاری انعام اللہ جلالی مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔



