جولائی 17, 2026

کھاریاں؛ ممتاز اوورسیز پاکستانی محمد شفیع ڈوگہ تہال 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، نماز جنازہ ادا

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈوگہ تہال (کھاریاں) سے تعلق رکھنے والی ناروے کی مشہور پاکستانی سماجی شخصیت مُحمد شفیع 65 سال کی عُمر میں اور ناروے میں پچاس سال گُزارنے کے بعد انتقال کر گئے ۔مُحمد شفیع صُوبہ پنجاب میں تحصیل کھاریاں کے گاؤں ڈوگہ تہال میں پیدا ہوئے اور یہاں پر ہی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پندرہ سال کی عُمر میں 1974 کو ناروے امیگریشن لی ۔ قانون کے مطابق ناروے میں کم عُمری کی وجہ سے اُنہیں ورک ویزہ نہیں مل سکتا تھا لہٰذا لازمی تعلیمی کے سسٹم میں ڈال دیا گیا ۔ مرحوم نے اوسلو کے سوگن سکول سے kokk کا ڈپلومہ حاصل کرنے کے بعد درامن کھمیون میں جاب کیا۔ انکا آخری جاب گرونلینڈ meny پر تھا جہاں سے 63 سال کی عُمر میں پنشن صاصل کر کے اپنے آبائی گاؤں ڈوگہ تہال (کھاریاں) شِفٹ ہو گئے ۔مُحمد شفیع مرحوم ایک ہمدرد ہردلعزیز، مِلنسار، سوشل، کشادہ دل اور سادہ انسان تھے ۔ جو انہیں ایک بار ملتا وہ بار بار ملنے کی خواہش کرتا ۔ انکی تجہیز وتکفین اپنے آبائ گاؤں ڈوگہ تہال میں ہُوئی ۔