سعودی عرب (ادریس احمد سے )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) الریاض ریجن کے ایک وفد نے سفیرِ پاکستان احمد فاروق سے ملاقات کی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ویلفیئر کونسلر صاعد عزیز بھی موجود تھے،وفد میں شامل شخصیات میں،احسن عباسی، صدر پی پی پی الریاض ریجن سردار محمد رزاق خان، مرکزی جنرل سیکریٹری پی پی پی سعودی عرب،فرح احسن، جنرل سیکریٹری پی پی پی مڈل ایسٹ خواتین ونگ،وسیم ساجد، سینئر نائب صدر پی پی پی الریاض ریجن،عدیل اکبر، جنرل سیکریٹری پی پی پی الریاض ریجن شامل تھے،وفد نے سفیر پاکستان کو مملکت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور مختلف انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا،سفیر پاکستان احمد فاروق نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری تندہی سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی کمیونٹی مقامی قوانین کا احترام کرے اور اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے،انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر پاکستانی کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرنے اور پاکستان سعودی عرب کی لازوال دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔





