جہلم(مرزا قدیربیگ) آئیسکو اسلام آباد نے اپنے صارفین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنالیا بجلی کے کمرشل بلوں میں نیا اضافہ معتارف کرا دیا۔ ہر ماہ کمرشل بلوں پر ماہانہ 1 ہزار میٹر کرایہ شامل کردیا گیاجو کہ میٹرصارفین کی ذاتی ملکیت ہوتا ہے جس کی رقم ڈیمانڈ نوٹس جاری کرتے وقت صارف سے میٹر کی تنصیب سے قبل وصول کرلی جاتی ہے اسکے بعد میٹر کا کرایہ واپڈا صارفین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کے مترادف ھے، تفصیلات کے مطابق آئیسکو اسلام آباد کی انتظامیہ نے کمرشل میٹرز صارفین سے کرایہ میٹر کے نام پر ایک اضافی بوجھ 1ہزار روپیہ شامل کیاھیجو کہ سرا سرناانصافی اور زیادتی کے مترادف ہے۔ عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے بجلی کے ریٹ ہی اتنے زیادہ ہیں کہ ان کی ادا ئیگی کرنا صارفین کے لیے ناممکن ہو گیاھے ائسکیو اسلام اباد نے صارفین کی جیبوں کو خالی کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ ایجاد کرلیا ھے گھریلو اورکمرشل میٹر صارفین کی ملکیت ہیں عوامی سماجی شہری حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان وفاقی وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے اور بلاجواز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔





