الریاض(ادریس احمد گنجہ سے)الھاجری گروپ کے زیر اہتمام یوم الوطنی کی پروقار تقریب سعودی عرب کے ریاض ریجن صفرات میں منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ سعودی کمیونٹی نے بھی بھر پور شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ابوطلال ،عبداللہ رئیس صفرات تھے تقریب کے میزبان مرزا ریاض بیگ تھے تقریب کےسے خطاب کرتے ہوئے تقریب مرزا ریاض بیگ افتخار عباسی ، کرن اگروال ، غلام مصطفی ، ارشد تبسم ، نثار خان ، محمد زبیر ، انجینئرعرفان ، محمد یوسف ، محمد عادل ، ابوحمزہ ، ابو عبداللہ ، محمد شہباز ، ملک عرفان علی ، راجہ نوید الرحمن ، محمد جمیل ، سردار محمد عارف ، سردار محمد عادل ، شیر باز خان کی جانب سے مملکت سعودی عرب کے یوم الوطنی کے موقع پر سعودی بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا قومی دن صرف سعودیوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے مسرت کا دن ہے پاکستان اور سعودی عرب لازوال اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں ہماری خوش بختی ہے کہ اس مقدس سرزمین کو عالم اسلام کا مرکز و محور ہونے کا اعزاز حاصل ہے،تقریب کے اختتام پر یوم الوطنی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا.





