پنڈ دادنخان (صفر علی خان) آنکھ بیتی کی تقریب رونمائی ڈاکٹر اعظم سمور کو دنیا بھر سے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد ورق پبلیکیشنز چکوال کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب کو حسب روایت پزیرائی ملنا مصنف کے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء کے تاثرات تفصیلات کے مطابق معروف مصنف ڈاکٹر اعظم سمور کی نئی کتاب ”آنکھ بیتی”کی تقریب رونمائی میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ورق پبلیکیشنز چکوال کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب ”آنکھ بیتی”کشمیر بک ڈپو چکوال پر دستیاب ہے تقریب کے شرکاء نے گفتگو میں کہا کہ کتاب کے مصنف ڈاکٹر اعظم سمور کو ہمیشہ کی طرح عوامی پزیرائی ملنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں جو کہ کسی بھی منصف کے لئے حوصلہ افزائی ہے محمد نواز سمور نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر اعظم سمور ہمارے قبیلے کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی محنت لگن اور شوق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مسلم لیگ (ن)کے راہنما محمد نواز سمور ڈاکٹر اعظم سمور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کی





