نومبر 3, 2026

پنڈ دادنخان:بریگیڈیئر(ر) مشتاق احمد للہ کی بانی پی ٹی آئی کی کال پر راولپنڈی احتجاج میں شرکت

پنڈ دادنخان (صفرعلی خان)بریگیڈیئر(ر) مشتاق احمد للہ کی بانی پی ٹی آئی کی کال پر راولپنڈی احتجاج میں شرکت پولیس کی جانب سے سرسید چوک میں آنسو گیس کے گولے برسائے گئے لیاقت باغ کے قریب مریڑ چوک مری روڈ پر ممبر صوبائی اسمبلی کوشدید شیلنگ کا سامنا کرنا بریگیڈیئر مشتاق کا کہنا تھا کہ مجھ پر مری روڈ مریڑ چوک پر فائر کیاجانے والا ایک شیل آنسو گیس کا نہیں تھا بلکہ اس میں کچھ خطرناک مواد تھاجس کے باعث آس پاس کے مظاہرین ہوش و حواس تک کھو بیٹھے لوگوں کواپنا توازن برقرار رکھنا بھی مشکل ہو گیا برگیڈیئر مشتاق للہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پرامن مظاہرین کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا گیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام پر دھونس دھاندلی، مظالم اور جبر کے بل بوتے پر حکمرانی کی بجائے عوام کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے ملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے تاکہ عوام کے دلوں پر راج کرنا ممکن ہوسکے برگیڈیئر مشتاق للہ نے کہا کہ کوئی رکاوٹ یاظلم وزیادتی کا پہاڑ تحریک انصاف اور عوام کے درمیان حائل نہیں ہوسکے گا عوام کے سینے میں بسنے والے تحریک انصاف کے بانی کو نکالنے کے لئے کوئی اوچھا ہتھگنڈہ یا پراپیگنڈا کارگر ثابت نہ ہوگا اور عنقریب آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا دور حکومت ہوگا اور خلق خدا کا راج۔