نومبر 3, 2026

جہلم: عوام کا بھرپور تعاون اور اعتماد ہی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے:سابق کونسلر ملک انعام الحق

جہلم(ملک احتشام نصیر) عوام کا بھرپور تعاون اور اعتماد ہی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے سابق کونسلرملک انعام الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین میاں برادران کی کامیاب حکمت عملی سے آج پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا ہویا پلوں اور سڑکوں کی تعمیر کا کوئی منصوبہ ہو میاں برادران نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے ہٹ کر قومی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے ہیں جس سے ملکی ترقی کاپہیہ چل چکا ہے اور مثبت ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ اور دلچسپی سے ضلع جہلم میں بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور جلد ہی عوام کو ریلیف مہیا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ملک انعام الحق نے کہا کہ ضلع جہلم کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ عوا م کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو۔ہم قائدین کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گیااقتدار ہماری منزل نہیں عوامی مفاد عزیز ہیں ہم اقتدار کو بھی عوام کے مسائل کے حل کی جانب ایک ذریعہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور عوام کو بھی عبادت سمجھتے ہیں ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں۔