جہلم (چوہدری سالک پسوال) ستھراپنجاب پروگرام کو مزید بڑھانے اور بہتری لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تمام یونین کونسل میں صفائی کا باقاعدہ نظام ترتیب دے دیا گیا ہے جس پر مکمل عمل درآمدکی نگرانی کی جارہی ہے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ستھرا پنجاب پروگرام کے اجلاس میں کہی، اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے افسران نے ستھرا پنجاب پروگرام پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا، ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ ہر یونین کونسل سے کچرے کو ٹھکانے لگانے کا کام مزید تیزکیا جائے بارشی موسم میں نکاسی آب کا ہر صورت انتظام ہوناچاہئے۔





