نومبر 3, 2026

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی ہدایت پرضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے، گراں فروشوں کو مجموعی طور پر1 لاکھ 37ہزار سے زائد کے جرمانے عائد

جہلم (چوہدری سالک پسوال) ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز کے دوران 868 سے زائد چھاپے مارکر خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر1 لاکھ 37ہزار سے زائد روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔