جہلم (چوہدری سالک پسوال) غیر قانونی اور ایکسپائر ادویات کی فروخت ناقابل معافی جرم ہے جس سے انسانی جانوں کو شدید نقصانات درپیش ہیں ضلع بھر میں ادویات کی فروخت کی چیکنگ جاری ہے بغیر لائسنس یا متعلقہ کوالیفائیڈ افراد کے بغیر ادویات بیچنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ صحت کے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں شہریوں کی شکایات اور محکمہ صحت کے انسپکٹرز کی جانب سے دوران چیکنگ غیر قانونی ادویات برآمدہونے کے 16کیس پیش کئے گئے جس پر قانون کے مطابق احکامات جاری کئے گئے۔





