جہلم (ملک عامر یوسف)۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ماڈل ریڑھی بازار قائم، مخصوص جگہ الاٹ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر نگرانی جہلم میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ہے ریڑھی بانوں کو مخصوص جگہ الاٹ کر دی گئی ہے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ریڑھی بانوں کو مخصوص جگہ پر ریڑھی لگانے کی اجازت دی جائے گی سڑکوں کنارے ٹریفک کو بلاک کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔





