جہلم(چوہدری عابد محمود)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کی مسلسل چیکنگ کے باعث شہریوں کو بھر پور ریلیف ملا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلہ میں کاروائیوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے انہوں نے یہ بات ہفتہ وار اجلاس برائے کارکردگی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جبکہ جہلم مشین محلہ میں پارک کی حالت بہتر بنا ئی جا رہی ہے اور اہل علاقہ کو ایک خوبصور ت پاک کا تحفہ دیں گے یہ بات ڈپٹی کمشنر محترمہ سیدہ رملہ علی نے مشین محلہ میں عوامی پارک کا دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے سی او بلدیہ کو ہدایت کی کہ پارک میں مزید پودے لگائے جائیں جبکہ بچوں کیلئے مزید جھولے نصب کرکے پارک کی چار دیواری بھی بنائی جائے تاکہ اہل علاقہ کو ایک بہترین جگہ میسر آ سکے۔





