نومبر 4, 2026

جہلم:ڈومیلی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزم گرفتارکرلئے،چھینی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد

جہلم (کرائم رپورٹر) ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری،ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،چھینی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان وقاص، عدیل اور بابر کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چھینی گئی رقم 09 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد،جبکہ ملزم وقاص رائفل 44 بور معہ ایمونیشن، ملزم عدیل سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور ملزم بابر سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش ملزم گرفتار،آئس برآمد ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم جابر حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01 کلو 80 گرام آئس برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ