ستمبر 14, 2026

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا فلاحی ادارے عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ

جہلم(چوہدری دانیال عابد) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا فلاحی ادارے عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ، سماعت سے محروم بچوں سے ملاقات، ادارے کی انتظامیہ کو شاباش دی، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم نے گزشتہ روز کالا گوجراں میں فلاحی ادارے عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سماعت سے محروم بچوں سے ملاقات کی اور ایسے بچوں کی تعلیم و تربیت کے عمل کا مشاہدہ کیا ڈی سی جہلم نے بچوں سے تعلیمی نصاب اور سماعت کی بحالی کیلئے ادارے کی سہولیات بارے استفسار کیا۔ فلاحی ادارے کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی کارکردگی، سہولیات اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی، جس پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے سماعت سے محروم بچوں کومفت سہولیات فراہم کرنے او ر ان کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے خدمات پر ٹرسٹ کی کوششوں کو سراہا اور انتظامیہ کو شاباش دی۔