جہلم(چوہدری سالک پسوال)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کی افزائش میں اضافہ کا خطرہ موجود ہے اس لئے تمام متعلقہ محکمہ جات لاروا کی تلاش تیز کریں اور ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات پر کڑی نظر رکھیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اینٹی ڈینگی اجلاس کے دوران کہی، اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی سمیت دیگر محکموں نے شرکت کی اور اجلاس کو بتایا کہ ضلع جہلم میں اب تک ڈینگی کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا، 1492مشکوک مقامات سے سیمپل حاصل کئے گئے ہیں جبکہ 253 مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی ہے جس پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گزشتہ سال کے دوران جہلم میں ڈینگی کے چند کیسز سامنے آئے اس سال ہماری کوشش یہ ہونی چاہئیے کہ ضلع جہلم ڈینگی فری ضلع بنے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات ایمرجنسی کے طور پر کام کریں۔





