ستمبر 15, 2026

جہلم پولیس کی اہم کاروائی ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم (ملک عامر یوسف)ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر سلطان اور ٹیم کی اہم کاروائی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم افتخار نے 01 سال قبل ڈکیتی کی واردات کی. واردات کے بعد مجرم اشتہاری روپوش ہو گیا تھا جس کو تھانہ سٹی پولیس نے ہیومن ریسورس اور سائنٹیفک طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ