نومبر 4, 2026

الریاض؛ "زیکی ایکسپرٹ سولیوشن“اور ”ڈی ایس ٹیکنالوجی سروسز میں دوطرفہ معائدہ،سفیر پاکستان احمد فاروق بھی موجود تھے

الریاض(ادریس احمد گنجہ )دور جدید میں آئی ٹی کی جدت کے پیش نظرسعودی عرب میں پاکستانی کمپنیاں بھی نئی ٹیکنالوجی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں ان حوالے سے سفارتخانہ پاکستان ریاض میں دو کمپنیوں "زیکی ایکسپرٹ سولیوشن“اور ”ڈی ایس ٹیکنالوجی سروسز نے دوطرفہ معائدہ پر دستخط کیے اس معائدے کا مقصد دو فرمز کا مل کر دور حاضر کے جدید مانگ کے مطابق آئی ٹی فیلڈ میں اپنا مقام نمایاں رکھنا ہے دوطرفہ معائدہ میں دنوں کے کمپنیوں کے CEOمنیر احمد شاد اور CMOعمر عتیق نے دوطرفہ معائدے پر دستخط کیے اس موقع پر سفیر پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ہی ابھی دنیا کا مستقبل ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی کمپنیاں آئی ٹی کی فیلڈ میں نا صرف اپنا نمایاں مقام بنائے ہوئے ہیں بلکہ ملک پاکستان کانام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی ریونیو میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہیں اس موقع پر دنوں کمپنیوں کے CEO,sکی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیاگیا دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق عالمی فیلڈ میں دونوں کمپنیاں ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی جس سے دونوں کے کمپنیوں کو آئی ٹی فیلڈ میں عالمی سطح تک رسائی ملے گی جہاں پر ITکی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔