نومبر 3, 2026

کھاریاں؛ غریب ہاری کو حبس بے جا میں رکھنے پر ککرالی پولیس کا فوری ایکشن ، بااثر زمینداروں کو گرفتار کرلیا

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) تھانہ ککرالی کے علاقہ میں غریب ہاری کو حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ، پولیس تھانہ ککرالی کا واقعہ پر فوری ایکشن۔تفصیلات کے مطابق غریب ہاری پر ظلم کرنے والے بااثر زمینداروں کو فوری گرفتار کرلیا۔موضع جاگل کے رہائشی محبوب بشیر کو بااثر زمینداروں نے حبس بے جا میں رکھاتھا۔بااثر زمینداروں کے خلاف ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس نے غریب ہاری کو بااثر زمینداروں سے بازیاب کروایا۔گرفتار ملزمان میں مبشر حسین اور قدرت اللہ سکنائے دلاور پور شامل ہیں۔قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہ ہے۔ متاثرہ شہری کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔