نومبر 4, 2026

سرائے عالمگیر؛ 6 ستمبر کو پاکستانی افواج اور قوم نے اپنے وطن کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دیں: غازی عبدالغفور چوہان

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) 6 ستمبر کو پاکستانی افواج اور قوم نے اپنے وطن کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دیں۔غازی عبدالغفور چوہان تفصیلات کے مطابق غازی عبدالغفور چوہان(ریٹائرڈ پاک آرمی) نے چھ ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم ہر سال چھ ستمبر کو بطور ایک قومی دن مناتی ہے۔چھ ستمبر 1965 کا دن عسکری اعتبار سے کبھی نہ بھولنے والا قابل فخر دن ہے۔جب کئی گنا بڑے ملک اور افرادی تعداد میں کئی گنا بڑے لشکر نے وطن عزیز پر رات کے اندھیرے میں حملہ کیا۔پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔1965ء کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں۔ پاکستانی قوم نے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اورجانثاری کے جرأت مندانہ جذبے نے ملکر نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔