ستمبر 13, 2026

گجرات؛ کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ ، "پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام” کا گیارہواں بیج مکمل، طلباء میں ڈی پی او مستنصر عطا باجوہ نے سرٹیفکیٹ اور بیجز تقسیم کئے

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق گجرات میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا گیارواں بیج مکمل۔ طلباء میں ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے سرٹیفکیٹ اور بیجز تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق گجرات پولیس کے زیر اہتمام دو ہفتوں پر محیط یوتھ انٹرنشپ پروگرام کاگیارواں بیج احتتام پذیر ہو گیا۔ ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے دوران طلباء کو ڈی پی او کمپلیکس،(SIPS) پولیس اسٹیشن، آئی ٹی ونگ، لاء اینڈ آرڈر، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین، ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹراوردیگر پولیس ورکنگ کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی۔ ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے انٹرنشپ پروگرام کے حوالے سے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گااور پولیس اور عوام کے درمیا ن فاصلے کم ہوں گے۔تقریب کے اختتام پر ڈی پی او گجرات نے طلباء میں پنجاب پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے سرٹیفکیٹ اور بیجز تقسیم کئے۔