ستمبر 13, 2026

جہلم؛ تھانہ سول لائنز پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 5 خواتین کو گرفتار کرلیا

جہلم(چوہدری سالک پسوال) ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 04 خواتین گرفتارکر لیا ۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے مخبر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ نائیکہ راشدہ اور اس کے ہمراہ اقراء، صالحہ، راحیلہ کو موقعہ پر گرفتار کر لیا۔ملزمہ راشدہ سے رقم وٹک 01 ہزار 200 روپے بر آمد کر لئے گئے۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ جسم فروشی جیسا دھندا نوجوان نسل کی تباہی کا سبب ہے جس میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔