کھاریاں+ سرائے عالمگیر (قاری نصیر احمد کلیار+ ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد حاجی شیخ محمد علی میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کی شکایات سننے کیلئے نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد حاجی شیخ محمد علی میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات نے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے۔شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں۔کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک میں متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا رہوں گا۔اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔






