جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، ایس ایچ اوتھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار میں سوار 04 شراب سپلائر ملزمان ساغر، دلاور، ماہم اور اریبہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے کار، 60 عدد بیئر ٹین پیک اور 06 عدد بوتلیں شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،





