دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش سے 10کلو 800گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش صداقت خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے 10کلو 800گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔





