منڈی بہاوالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین ترقی اور خوشحالی کی جانب مسلسل گامزن، قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے واسو چونگی تا چک بساوا روڈ کی از سر نو تعمیر کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ ضلع بھر کی خستہ حال سڑکوں کی ازسرنو تعمیر، مرمت و بحالی کا کام جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے، حکومت پنجاب سڑکوں اور دیگر فلاحی منصوبہ جات کی تعمیر و توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے، حکومتی ہدایت کے مطابق جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل اور عوام الناس کو بہترین سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔





