ستمبر 13, 2026

منڈی بہاوالدین: قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

منڈی بہاوالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور) قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، مختلف وارڈز، ایمرجنسی، سی سی یو، ایکسرے روم، سی ٹی سکین، لیبارٹری، میل فی میل وارڈز کے علاوہ دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغورجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے حال احوال دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی جدیداور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، حکومت سرکاری ہسپتالوں کی بہتری اور ان میں عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے، تمام ٹیسٹ ہسپتال کی لیبارٹری سے ہی کئے جائیں کسی مریض کو ٹیسٹ کیلئے باہر نہ بھیجا جائے۔ تمام دستیاب ادویات مریضوں کو فوری اور مفت مہیا کی جائیں