ڈنگہ ( مرزا شاہد علی سے) سندھانوالہ میں لینٹر ڈالتے ہوئے چھت گرنے سے 4 افراد نیچے دب گئے۔3 زخمی افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ جس کی شناخت مشتاق احمد ولد محمد حسین سکنہ چک سیدا ڈاک خانہ ہیلاں تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین کے نام۔سے ہوئی ہے

ریسکیو آپریشن میں ڈنگہ سے ایک ایمبولینس اور گجرات سے ریسکو وہیکل موو کروائی گئی۔ واقعہ کی اطلاع منڈی بہاولدین کنٹرول روم میں بھی دی گئی جس پر پھالیہ سے ایک ایمبولینس بھی جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔






