نومبر 3, 2026

25ویں نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ کے شاندار مقابلے آرمی ہیڈکوارٹر گرائونڈ راولپنڈی میں جاری

راولپنڈی (پرویز شیخ) 25ویں نیشنل مینز بیس بال چیمپئن شپ کے مقابلے آرمی ہیڈکوارٹر گرائونڈ راولپنڈی میں جاری ہیں۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام پاکستان آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام منعقد کیئے جارہے ایونٹ کے نتائج کے مطابق HEC, آرمی، واپڈا، نے اپنے اپنے میچز جیت لیئے. پہلے روز کے پہلے میچ میں سندھ کو شکست دے کر اگلے رائونڈ میں قدم جمانے والی KPK کو HEC کے مقابل 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح ٹیم کے رئیس بشیر، اکرام اللہ، عاشر شیرازی، جنید نے ایک ایک رن جبکہ KPK کے محمد بلال اور محمد قاسم نے ایک ایک رن اسکور کیا. میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کے مطابق اس موقع پر کووآرڈینیٹر اسپورٹس بورڈ پنجاب ملک انوش کھوکھر مہمان خصوصی تھے جن کو سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ نے گلدستہ پیش کیا اور ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا۔ بعدازاں کھیلے گئے میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو 9-2 سے ہرا دیا۔ پنجاب کے محمد مظہر، محمد احمر نے 2-2، محمد بلال، محمد نعمان, عمر وارث, عمیر شاہ، عامر بھٹی نے ایک ایک جبکہ بلوچستان کے ارسلان اور ریحان نے ایک ایک رن بنایا۔ میچز کو چیئرمین امپائرنگ محمد جمیل کامران کی نگرانی میں زبیر وٹو، ظفر حسین وڑائچ، زبیر ملک، طارق پاشا، سرفراز احمد نے سپروائز کیا۔ اس موقع پر آرمی بیس بال انچارج میجر علی طاہر، پی ایف بی خازن طاہر محمود پاپا، امجد نوازخان، عامر امداد بھٹی اور دیگر موجود تھے