نومبر 4, 2026

جہلم؛ دریا میں نہانے کے دوران ایک ہی خاندان کے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ، باپ اور بھتیجے کی نعشیں نکال لی گئیں ، بیٹے کی تلاش جاری

جہلم (چوہدری سالک پسوال) گرمی شدد کو کم کرنے لیے دریائے جہلم میں نہانے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد ڈوب گئے ڈوبنے والوں میں باپ بیٹا اور بھتیجا شامل ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کے دوران دوکی لاشیں نکال لی گئیں ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم نیا پل جی ٹی روڈ کے مقام پر گرمی کی شدد کو کم کرنے کے لیے آئمہ جٹاں کے رہائشی تعظیم ولد محمد خان کا کم عمر بیٹا ہاشم اور بھتیجا عبداللہ دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے جن کو بچانے کے لیے تعظیم بھی دریا میں کود گیا لیکن تینوں افراد ڈوب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں غوطہ خور ٹیموں نے تعظیم اوراسکے بھتیجے کی لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے ریسکیو حکام نے بتایا کہ کم عمر لڑکے ہاشم کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے