جہلم(چوہدری مہربان حسین)جہلم عید کے موقع پر سرکاری قیمتوں کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر پرائس مجسٹریٹ کا کردار زیادہ اہم ہو جائے گا اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی موجودہ قیمتوں اور آنے والے دنوں میں ممکنہ اضافہ کو روکنے کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔





