نومبر 3, 2026

جہلم: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث 2اشتہاری مجرمان گرفتار،ما ل بھی مسروقہ برآمد

جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،، ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث 02اشتہاری مجرمان گرفتار،ما ل مسروقہ برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان بابر ندیم اور عاقب محمود کو گرفتار کر لیا،مجرمان سے مویشی بیچ کر حاصل کی گئی رقم مبلغ 08لاکھ روپے برآمد کر لی گئی،مجرمان سال2023سے مویشی چوری کے مقدمات میں تھانہ ڈومیلی پولیس کو مطلوب تھے،مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے تھے،جن کو سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ ڈومیلی پولیس نے گرفتار کر لیا،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان ممتاز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے مال مسروقہ 10 عدد سولر پلیٹس اور 06 عدد بیٹریاں مالیتی 13لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئیں،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔