نومبر 5, 2026

منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس،ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانولہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم، انسپکٹر ٹریفک پولیس، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ سڑکیں قیمتی قومی اثاثہ ہیں، ایکسل لوڈ قوانین پر عمل نہ ہونے سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو نقصان پہنچتا ہے اور حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہائی وے، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران شاہراؤں پر گاڑیوں کی سختی سے مانیٹرنگ کریں، مقررہ وزن سے زائد وزن لوڈ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔