جہلم(چوہدری سالک پسوال) ایس ایچ او سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کا اشتہاری ملزمان اور عادی منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا، ملزم اشتہاری آصف علی عرف علی گزشتہ 02 سالوں سے گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش تھا جو کہ عادی منشیات فروش بھی ہے،بوقت گرفتاری ملزم سے 1250 گرام چرس برآمد کر لی گئی، جبکہ ملزم قمر اقبال کو گرفتار کر کے 527 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزم اشتہاری علی سمیت دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویڑن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاؤن جاری ہے،





