نومبر 4, 2026

منڈی بہاؤالدین: زرعی مردم شماری 2024 ء کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس،شرکاء کو پاکستان کی ساتویں زرعی مردم شماری کے بارے بریفنگ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت زرعی مردم شماری 2024 کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال، ڈسٹرکٹ مردم شماری کوآرڈینیٹر محمد اختر اورمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو پاکستان کی ساتویں زرعی مردم شماری 2024 کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زرعی مردم شماری یکم اگست سے شروع ہو کر 15 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی۔ اجلاس میں نیشنل سرٹینیٹی ہولڈنگ، ٹریننگ، سٹاف ڈیوٹی، سٹاف کو ڈیوٹی معاوضہ اور سکیورٹی کے امور زیر بحث آئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ زرعی مردم شماری کے دوران سٹاف کی ضلع بھر میں رسائی، سکیورٹی، سٹاف اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں۔