سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے)وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق سے میاں محمد ادریس صدر مرکزی تنظیم تاجران سنٹرل پنجاب چیف آرگنائزر لاہور بزنس مین فرنٹ کی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے اہم ملاقات میر پور آزاد کشمیر میں نئی انڈسٹری لگانے کے حوالہ سے اہم مشاورت وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے تاجر وفد کے اقدام کو سراہا اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔موقع پر احکامات جاری کرتے ہوے ڈی سی میر پور کو آرڈر جاری کیے ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں میاں محمد ادریس نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے جون میں متوقع بجٹ سال 2024۔ کے بعد لاہور آنے کی دعوت قبول کر لی وفد میں حافظ عطاء الرحمن جٹ چیئرمین انجمن تاجران لاہور، چوہدری غفار نائب صدر لوہا مارکیٹ،حاجی وزیر حسین صدر نوشہرہ ورکاں، چوہدری رضوان ایڈووکیٹ،امتیاز احمد آف ساؤتھ افریقہ بھی ہمراہ تھے۔





